,
Time 07 اپریل ، 2025
جرائم

بہاولپور: انشورنس کی رقم کی لالچ میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

بہاولپور: انشورنس کی رقم کی لالچ میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا
فوٹو: فائل

بہاولپور میں انشورنس کی رقم کی لالچ میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع بہاولپور کے علاقے یزمان میں پیش آیا جہاں بیٹے نے انشورنس کی رقم ہتھیانےکے لیے اپنے ہی باپ کی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے ایک ہفتہ قبل ڈکیتی کا ڈرامہ  رچا کر اپنے باپ غلام شبیر کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 15 پر ڈکیتی اور  اپنے والد کے قتل کی اطلاع دی تھی، دوران تفتیش ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

قتل کے الزام میں بیٹے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہےکہ اس کا والد میری بیوی کے ساتھ جھگڑتا اور لڑتا رہتا تھا اور برا بھلا کہتا تھا، اس وجہ سے میں نے غصے میں آکر اپنے باپ کو قتل کیا۔ 

مزید خبریں :