پاکستان
21 جنوری ، 2013

جنوبی پنجاب کے عوام تخت پنجاب سے آزادی چاہتے ہیں، کائرہ

 جنوبی پنجاب کے عوام تخت پنجاب سے آزادی چاہتے ہیں، کائرہ

اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور والے تخت پنجاب سے آزادی چاہتے ہیں، جو جماعت جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت نہیں کرے گی عوام میں اس کا پول کھل جائے گا۔ قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہماری حکومت نے نئے صوبوں پر کمیشن میں پنجاب سے نام مانگے تھے، پنجاب حکومت نے پارلیمانی کمیشن کو نام دینے سے انکار کر دیا، جنوبی پنجاب اور بہاولپور والے تخت پنجاب سے آزادی چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیشن اپنی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گا، نئے صوبوں سے متعلق فیصلہ جمہوری اندازمیں پارلیمنٹ میں کریں گے، جو جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت نہیں کرے گا عوام میں اس کا پول کھل جائے گا، نگراں حکومت مشاورت سے بنے گی، مک مکاکی باتیں نہ کی جائیں ۔

مزید خبریں :