21 جنوری ، 2013
کراچی…شاہ زیب کے والداورنگزیب خان کوپولیس میں پْرکشش عہدہ دیا گیا ہے ،انہوں نے ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ کی حیثیت سے چارج بھی سنبھال لیا ہے۔ نئے عہدے پر تعیناتی سے افواہوں نے بھی جنم لیا ہے جس کے جواب میں شاہ زیب کی والدہ اورنگزیب کی نئی تعیناتی معمول کی بات ہے،بیٹے کے قاتلوں سے صلح کی من گھڑت اورشرانگیزافواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔شاہ زیب کی والدہ نے ایک ،مر تبہ پھر اس عہد کا اعادہ کیا کہ قاتلوں کوتختہ دارتک لٹکائے جانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔