پاکستان
22 جنوری ، 2013

بارہ ربیع الاول کو موبائل فون اور ڈبل سواری پرپا بندی عائد نہ کرنے کی اپیل

کراچی… جماعت اہل سنت پاکستان کے رہنما حا جی حنیف طیب کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارہ ربیع الا ول کے مرکزی جلوس ا ور جلسہ کاتاحال سیکورٹی پلان مرتب نہ ہونا تشویش ناک ہے۔ کراچی میں جماعت اہلسنت پاکستان کے دفتر میں دیگر رہنماوٴں کے ساتھ نیوز کانفرنس کر تے ہو ئے حاجی حنیف طیب نے بتایا کہ بارہ ربیع الاول کا مرکزی جلوس نیو میمن مسجد سے برآمد ہو گا جو روایتی راستوں سے ہو تا ہوا نشتر پارک پہنچے گا جہاں جلسہ عام ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نشتر پارک میں سیکورٹی کے لئے 500 رضاکاروں پر مشتمل ٹیم بنا ئی گئی ہے جبکہ سادہ کپڑوں میں بھی رضا کار خدمات انجام دیں دیں گے۔حاجی حنیف طیب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بارہ ربیع الاول کو موبائل فون سروسزاور ڈبل سواری پا بندی نہیں لگا ئی جائے۔

مزید خبریں :