21 جنوری ، 2024
افغان صوبے بدخشاں میں گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے کے 4 مسافر بچ گئے جب کہ بقیہ 2 مسافروں کی تلاش جاری ہے۔
افغان وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہےکہ حادثے کا شکار طیارہ ضلع کوف آب کے پہاڑی علاقے میں مل گیا ہے، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 مسافر زندہ بچ گئے ہیں اور 2 لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔
طیارہ بدخشاں کے پہاڑی علاقے میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہوا تھا، روسی ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے میں ایک روسی مریضہ سمیت 6 افراد سوار تھے، طیارہ براستہ بھارت اور ازبکستان، تھائی لینڈ سے روس جا رہا تھا۔
روسی میڈیا کے مطابق ریڈار سے غائب ہونے سے پہلے پائلٹ نے فیول کم ہونے اور تاجکستان میں لینڈنگ کی کوشش کرنے کی اطلاع دی تھی، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔