کھیل
Time 22 جنوری ، 2024

عثمان خواجہ کا غزہ کے بچوں کی مدد کیلئے جوتے نیلام کرنے کا اعلان

عثمان خواجہ نے اپنے جوتوں کی نیلامی کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا/فوٹوبشکریہ ٹوئٹر
عثمان خواجہ نے اپنے جوتوں کی نیلامی کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا/فوٹوبشکریہ ٹوئٹر

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ  نے  غزہ کے بچوں کی مدد کیلئے  اپنے جوتے نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔

عثمان خواجہ نے اپنے جوتوں کی نیلامی کا اعلان سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ایکس پر کیا جہاں انہوں نے جوتوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے جوتے نیلام کر رہا ہوں اور نیلامی 12 فروری کو ختم ہوگی۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ بچوں کو آپ کی مدد کی پہلے سے بہت زیادہ ضرورت ہے،  تمام آمدنی یونیسیف چلڈرن آف غزہ اپیل کے لیے ہو گی۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے شوز پر’ تمام زندگیاں برابر ہیں‘ اور ’ آزادی انسانی حق ہے ‘  لکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ کو گزشتہ ماہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں یہ جوتے پہننے سے روکا گیا تھا۔

اس سے قبل آسٹریلوی کرکٹر نے جوتوں کی پرنٹ والی ٹی شرٹ پر فلسطینوں سے یکجہتی کے نعرے درج کرکے ملبوسات بنانے والی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا۔

مزید خبریں :