22 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد کو ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کھوکھرا پار میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا،لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔ اورنگی ٹاوٴن کے علاقے خیرآباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے،مقتول کی شناخت جمیل کے نام سے ہوئی ہے۔