کھیل
Time 23 جنوری ، 2024

ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی 10 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان

عماد شکیل بٹ کی جگہ مرتضیٰ یعقوب کو  ٹیم میں شامل  کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
عماد شکیل بٹ کی جگہ مرتضیٰ یعقوب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

لاہور :  پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈکپ کیلئے  10 رکنی ہاکی ٹیم کا حتمی اعلان کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن ّ(  پی ایچ ایف ) کی جانب سے  حتمی اعلان کے تحت  رانا وحید پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ ٹیم میں ارشد لیاقت، ذکریا حیات، عبدالحنان شاہد، معین شکیل، رانا عبدالوحید، محمد عبداللہ، مرتضیٰ یعقوب اور غضنفر علی شامل ہیں، عماد شکیل بٹ کی جگہ مرتضیٰ یعقوب کو  ٹیم میں شامل  کیا گیا ہے، گول کیپرز میں عبداللہ اشتیاق خان اور منیب الرحمان شامل ہیں۔

پی ایچ ایف کے مطابق  اولمپیئن شکیل عباسی ہیڈ کوچ، اولمپیئن دلاور حسین مینیجر ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق عماد شکیل بٹ کو مینجمنٹ کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد کپتان اور ٹیم مینجمنٹ میں بحث ہوئی تھی۔ 

اس حوالے سے کپتان کا موقف ہے کہ گیم پلان نہ ہونے کے باوجود کھلاڑیوں نے پورا زور لگایا ،کھلاڑیوں کو شکست کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔

مزید خبریں :