پاکستان
22 جنوری ، 2013

ترک کمپنی کا اپنے دو جہازوں کی واپسی کیلئے عالمی ثالثی عدالت جانے کا فیصلہ

ترک کمپنی کا اپنے دو جہازوں کی واپسی کیلئے عالمی ثالثی عدالت جانے کا فیصلہ

کراچی…ترکی کی کمپنی”کارکے“ نے رینٹل پاور کیس کی وجہ سے پاکستان میں روکے گئے اپنے دو جہازوں کی واپسی کیلئے عالمی ثالثی عدالت میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کی وجہ سے ترک کمپنی کے دو پاور جنریشن جہاز کراچی پورٹ پر روک لیے گئے ہیں۔ ترکی کے ایک جریدے سے بات کرتے ہوئے کمپنی کی چیف کمرشل افسر نورے اتاجک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال غیر یقینی ہے، کارکے نے ہر ممکن کوشش کی کہ تنازع خوشگوار انداز میں حل ہوجائے مگر ایسا نہ ہوسکا اور اب کمپنی کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ عالمی عدالت سے رجوع کرے۔ ان کا کہنا تھا جہازوں کی واپسی کے لیے چند ہفتوں میں عالمی ثالثی عدالت میں درخواست دائر کر دی جائے گی۔

مزید خبریں :