کھیل
Time 25 جنوری ، 2024

ثانیہ مرزا کے اثاثوں میں کیا کیا شامل ہے؟

ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 26 ملین ڈالر (تقریباً 216 کروڑ بھارتی روپے) ہے : بھارتی میڈیا/فوٹوفائل
 ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 26 ملین ڈالر (تقریباً 216 کروڑ بھارتی روپے) ہے : بھارتی میڈیا/فوٹوفائل 

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ ساتھ بھارت کی مشہور ایتھیلیٹ کے طور پر بھی اپنی پہچان رکھتی ہیں۔

ثانیہ مرزا ڈبلز نمبر ون سمیت 6 بڑے ٹائٹلز اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں، آئیے آج ان کے کامیاب کیرئیر کے بعد ان کے اثاثوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی کل مالیت اور آمدنی کے ذرائع کیا ہیں؟

بھارتی ویب سائٹس پر شیئر کی گئی رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا  کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 26 ملین ڈالر (تقریباً 216 کروڑ بھارتی  روپے) ہے۔

ڈی این اے کے مطابق 2022 تک ثانیہ مرزا کی سالانہ آمدنی  25 کروڑ بھارتی  روپے تھی، ثانیہ کی آمدنی کے ذرائع میں  مشہور  برانڈز کی تشہیر ، ذاتی سرمایہ کاری اور ایک بزنس پراجیکٹ شامل ہے،  یہی نہیں ثانیہ مرزا نے بھارت اور دبئی میں ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈمی قائم کرکے کاروبار ی دنیا میں بھی قدم جمارہی ہیں۔

ثانیہ مرزا  کتنے عالیشان گھروں کی مالک ہیں؟

ثانیہ مرزا  بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک خوبصورت محل جیسے گھر کی مالک ہیں جس کی قیمت بھارتی ویب سائٹ ذی نیوز کے مطابق 13 کروڑ  بھارتی روپے ہے۔

اس کے علاوہ ثانیہ کی ملکیت میں دبئی میں ایک وسیع و عریض جدید طرز کا  گھر بھی ہے جو انہوں نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک کے ساتھ مل کر خریدا تھا۔

ثانیہ مرزا کے اثاثوں میں کیا کیا شامل ہے؟

کار کلیکشن 

ڈی این اے انڈیا کے مطابق، ثانیہ کی   لگژری کار کلیکشن میں ایک BMW- 7 سیریز( جس کی قیمت تقریباً  ایک کروڑ 70  لاکھ بھارتی روپے)، ایک رینج روور Evoque جس کی قیمت  72 لاکھ  بھارتی روپے سے زائد  اور ایک Jaguar XE جس کی قیمت 46 لاکھ بھارتی روپے سے زائد ہے۔

ثانیہ مرزا کے اثاثوں میں کیا کیا شامل ہے؟

رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا کے پاس موجود دیگر گاڑیوں میں  مبینہ طور پر مرسڈیز بینز، پورشے اور آڈی جیسی مہنگی ترین گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

ثانیہ مرزا کے اثاثوں میں کیا کیا شامل ہے؟


مزید خبریں :