کھیل
Time 25 جنوری ، 2024

آسٹریلیا ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میں کیمرون گرین کی کووڈ کے ساتھ شرکت

گراؤنڈ میں بھی کیمرون گرین کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملاتے—فوٹو: ای ایس پی این
گراؤنڈ میں بھی کیمرون گرین کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملاتے—فوٹو: ای ایس پی این

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے کووڈ کے ساتھ  ٹیسٹ میں شرکت کی۔

برسبین میں ہونے والے اس میچ میں کیمرون گرین پروٹوکولز کے مطابق ٹیسٹ میچ میں شریک ہیں، وہ  دیگر کھلاڑیوں سے الگ رہتے ہیں۔

 اس کے علاوہ گراؤنڈ میں بھی کیمرون گرین کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملاتے۔

جوش ہیزل ووڈ کے وکٹ لینے پر بھی کیمرون گرین جشن میں شامل نہیں ہوئے، کیمرون گرین میچ سے قبل ترانے کے وقت بھی دیگر کھلاڑیوں سے دور رہے۔

برسبین ٹیسٹ سے قبل کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹریوس ہیڈ کووڈ سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈے نائٹ برسبین ٹیسٹ کا آج پہلا روز ہے۔

مزید خبریں :