25 فروری ، 2012
عطا آباد… عطا آباد جھیل کی نئے اسپل وے کا عارضی بند 27فروری کا دھماکے سے تباہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہنزہ نگر میں ہائی الرٹ کرکے ملحقہ آبادی کومحفوظ مقام پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔فر نٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ترجمان کے مطابق عطاآباد جھیل کے اسپل وے کو کھولنے سے دریائے ہنزہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔اس لیے عطا آباد جھیل کے ملحقہ 12دیہات کے مکینوں کو محفوظ مقام پر متقل ہونے کا کہا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ ہنزہ نگر نے اس سلسلے میں 27فروری کو ضلع میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ کا اعلان کیا ہے۔