پاکستان
Time 25 جنوری ، 2024

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کا مسئلہ سنگین ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کا مسئلہ سنگین ہوگیا، ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان میں جان بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں، ان ادویات میں انجیوپلاسٹی، دل کے امراض میں استعمال ہونے والے انجیکشن ، مرگی، پیٹ کے امراض اور  فوڈ پوائزننگ میں استعمال ہونے والی گولیاں دستیاب نہیں ہیں۔

 اس کے ساتھ ساتھ سٹی اسکین میں استعمال ہونے والا انجیکشن بھی پچھلے چھ ماہ سے میڈیسن مارکیٹ سے غائب ہے۔

مریضوں اور ان رشتہ داروں کا کہنا ہےکہ ایک تو جان بچانے والی ادویات دستیاب نہیں ہیں اور جو میڈیکل اسٹورز  پر ادویات مل رہی ہیں وہ مہنگے داموں بلیک میں فروخت کررہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پچھلے چھ ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

شہریوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے ادویات کی عدم دستیابی اور قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :