Time 26 جنوری ، 2024
پاکستان

گورنر نے خاتون ٹیچر سے ہراسانی پر برطرف ملازم کی سزا معافی کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا

صوبائی محتسب نے چیئرمین لاڑکانہ بورڈ پرکو عہدے سے برطرف اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی— فوٹو:فائل
صوبائی محتسب نے چیئرمین لاڑکانہ بورڈ پرکو عہدے سے برطرف اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی— فوٹو:فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاتون ٹیچر سے جنسی ہراسانی پر برطرف لاڑکانہ کے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ کے چیئرمین نسیم میمن کی سزا معافی کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا۔

گزشتہ دنوں صوبائی محتسب نے خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کے الزام میں لاڑکانہ کے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ کے چیئرمین نسیم میمن کو عہدے سے برطرف اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

اب گورنر سندھ نے برطرف نسیم میمن کی سزا معاف کرنے کی درخواست کردی ہے۔ انہوں نے سزا معاف کرنے کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھا ہے۔

صوبائی محتسب کے فیصلے پر نگران وزیر اعلیٰ نے نسیم میمن کو لاڑکانہ بورڈ سے برطرف کردیا تھا۔

دوسری جانب ترجمان گورنر کے مطابق نسیم میمن کے خلاف محتسب کی سزا پر گورنر سندھ کی جانب سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، ان کی جانب سےحتمی فیصلے تک معطلی کی سزا پرعملدرآمد روکا گیاہے۔

ترجمان نے بتایاکہ نسیم میمن کے معاملہ کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق قانون کے تحت گورنر سندھ صوبائی محتسب کے فیصلوں کے خلاف ایپلیٹ اتھارٹی ہیں اور نسیم میمن نے اس قانون کے تحت گورنر کو فیصلے کے خلاف اپیل کی۔

مزید خبریں :