22 جنوری ، 2013
کراچی… عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں رواں ماہ کے پہلے3ہفتوں میں62بچے خسرہ سے ہلاک ہوئے،خسرہ کی صورت حال پرعالمی ادارہ صحت کی نئے سال پرجائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان میں 2 ہزار 382 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی،یکم تا19 جنوری تک ملک میں خسرہ سے 103 ہلاکتیں ہوئی،سندھ میں خسرے سے ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی ۔رپورٹ میں دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 1211 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی۔سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی ہے ۔