سائفر معاملے پر باجوہ نے عمران کو کہا تھا انسان بن جاؤ ورنہ سزا ہو جائیگی: شاہ محمودکا دعویٰ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہےکہ  سابق آرمی چیف  جنرل (ر) قمر  جاوید باجوہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کہا تھا کہ انسان بن جاؤ  ورنہ  سزا ہو جائےگی۔

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نےکہا سائفر معاملہ جب زیر بحث آیا تو  بانی پی ٹی آئی نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران جنرل باجوہ سے مذاکرات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنائی تھی جس میں پرویز خٹک، اسد عمر  اور میں شامل تھا۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق کمیٹی نے آرمی ہاؤس کے سن روم میں جنرل باجوہ سے ملاقات کی اپنے تحفظات سامنے رکھے، ملاقات کے اختتام پر جنرل باجوہ نے مجھے کمرے میں روکا  اور کہا اپنا قبلہ اور سمت درست کرلو ورنہ سائفر کیس میں 12 سال کے لیے جیل جانا پڑےگا۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد 22 اگست کو بانی پی ٹی آئی کی ایوان صدر میں جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں جنرل باجوہ نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ انسان کے بچے بن جاؤ  ورنہ  سزا ہوجائےگی۔

شاہ محمود قریشی نےکہا جنرل باجوہ کو عدالت بلائیں میں قرآن پاک پر حلف لینےکو تیار ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جو جیت کر ہارس ٹریڈنگ کرےگا وہ خود کشی کرےگا۔


مزید خبریں :