Time 30 جنوری ، 2024
کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، ٹاپ 10 بیٹر میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

آئی سی سی کی ویمن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کی اوپنر بیتھ مونی دوبارہ نمبر ون بیٹر بن گئیں/ فائل فوٹو
آئی سی سی کی ویمن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کی اوپنر بیتھ مونی دوبارہ نمبر ون بیٹر بن گئیں/ فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  ویمن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس میں ٹاپ ٹین بیٹر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

آئی سی سی کی ویمن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کی اوپنر بیتھ مونی دوبارہ نمبر ون بیٹر بن گئیں، بیتھ مونی نے ساتھی کھلاڑی تھالیا میگرا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

آئی سی سی کی جاری رینکنگ  کے تحت ٹاپ ٹین بیٹر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کی صوفی ایکلیسٹون کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بھارت کی دیپتی شرما ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر  پاکستان کی سعدیہ اقبال ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔

ادھر ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کی کپتان ندا ڈار پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید خبریں :