پاکستان
25 فروری ، 2012

پمز اسپتال سے خون کی200بوتلیں چوری کرنے کی کوشش ناکام

پمز اسپتال سے خون کی200بوتلیں چوری کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد … اسلام آباد کے پمز اسپتال سے قیمتی گروپ کی 200بوتلیں چرانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایک نو عمر لڑکے نے ایک بڑے بیگ میں قیمتی گروپ مثلاً اے پازیٹو، اے نیگیٹو اور او نیگیٹو گروپ کی200بوتلیں چوری کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈ نے کوشش ناکام بنا دی۔ اس کے علاقے چوری کئے جانے والے خون کے ساتھ ڈینگی بخار سے بچاوٴ کے پلیٹلیٹس بھی شامل ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اسپتال پروفیسر محمود جمال کے مطابق واقعے کی انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :