25 فروری ، 2012
لاہور… گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ تعلیم سے ہی آنے والے چیلنجز کا مقابلہ ممکن ہے اور اس سے پاکستان کا چہرہ اور مستقبل روشن ہو سکتا ہے۔ لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ تعلیم پائیدار ترقی اور معاشرے کی اصلاح کا بھی ذریعہ ہے خواتین کا زیادہ میڈل لے جانا ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان پسماندہ ملک نہیں تاہم خواتین کو فیصلہ سازی میں زیادہ مواقع دینے چاہئیں۔ گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے زیادہ مواقع پیدا کریں اور دستیاب وسائل کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔