01 فروری ، 2024
اس بار اسٹار فٹبالرز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کا ٹاکرا نہیں ہو سکے گا کیونکہ رونالڈو انجری کے سبب آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔
دنیا بھر کے فٹبال فینز میسی اور رونالڈو کے میچ کا شدت سے انتظار کر رہے تھے لیکن اب میسی اور رونالڈو انٹر میامی اور النصر کے میچ میں ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیل سکیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر کے کوچ لیوئس کاسترو کا بتانا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو پنڈلی میں درد اٹھا تھا اور اب وہ ریکوری سے گزر رہے ہیں اسی لیے میچ نہیں کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ النصر اور انٹر میامی کے درمیان میچ آج ریاض میں کھیلا جا رہا ہے۔