Time 01 فروری ، 2024
کھیل

آسٹریلوی فاسٹ بولر کینسر کے علاج کیلئے کرکٹ سے باہر

آسٹریلوی کرکٹر کوگردن کے قریب اسکن کا کینسر ہے اور وہ اب اس کا علاج کروائیں گی—فوٹو: آسٹریلوی میڈیا
آسٹریلوی کرکٹر کوگردن کے قریب اسکن کا کینسر ہے اور وہ اب اس کا علاج کروائیں گی—فوٹو: آسٹریلوی میڈیا

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر لارین چیٹل کینسر کے علاج کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئیں۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارین چیٹل جلد کے کینسر کا شکار ہیں جو  علاج کے لیے کرکٹ ٹیم سے باہر رہیں گی، وہ ویمن پریمیئر لیگ سمیت رواں سیزن میں نہیں کھیل سکیں گی۔

نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لارین چیٹل سال کے آخر میں ٹریننگ میں واپسی کے لیے پر امید ہیں، انہیں گردن کے قریب اسکن کا کینسر ہے اور وہ اب اس کا علاج کروائیں گی۔

لارین نے ابتدائی علاج 2021 میں کرایا تھا، اب کرکٹر نے گزشتہ روز بھی چیک اپ کرایا ہے۔

واضح رہے کہ لارین چیٹل نے گزشتہ برس کے آخر میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، وہ رواں ماہ پرتھ میں ساؤتھ افریقا کے خلاف کھیلنے کی امیدوار تھیں۔

مزید خبریں :