01 فروری ، 2024
سندھ اور پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بھی انتخابات کی وجہ سے تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں تعلیمی اداروں میں 6 سے 9 فروی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔
محکمہ تعلیم نے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے اسکولوں میں پولنگ اسٹیش بنائے گئے ہیں، اساتذہ اور عملہ 8 فروری کے انتخابات کی ڈیوٹی میں مصروف ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں بھی 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سےچھٹیوں کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے، عملی طور پر اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 3 سے 11 فروری تک بند رہیں گے۔
3 فروری کو ہفتہ ہونے کے باعث اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بند ہوں گے جبکہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا پہلے ہی اعلان ہوچکا ارور ہفتہ اور اتوار کو 10 اور 11 فروری ہونے کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اور سندھ میں بھی اسکولوں میں عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔