انٹرٹینمنٹ
23 جنوری ، 2013

گلوکارہ شکیرا بیٹے کی ماں بن گئیں

گلوکارہ شکیرا بیٹے کی ماں بن گئیں

بارسلونا…معروف گلوکارہ شکیرا ایک پیارے سے بچے کی ماں بن گئی ہیں۔شکیرا نے بارسلونا کے ٹیکنن اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا جس کا وزن 6 پاوٴنڈ سے زیادہ ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ماں اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔ بچے کا نام میلان رکھا گیا ہے جو پہلے ہی منتخب کرلیا گیا تھا۔ میلان کا مطلب پیارا اور مہربان ہے۔ شکیرا اور اسپینش فٹ بالر جیرارڈ پائیک کا یہ پہلا بچہ ہے۔

مزید خبریں :