کاروبار
Time 01 فروری ، 2024

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 26 جنوری کو ختم ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7.89 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمی کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 26 جنوری تک 13.26 ارب ڈالر رہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 5.4 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8.21 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.49 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.04 ارب ڈالر رہے۔

مزید خبریں :