02 فروری ، 2024
جنوری میں سیمنٹ کی کھپت 15 فیصد کم ہوگئی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری میں سیمنٹ کی کھپت 34 لاکھ 14 ہزار ٹن رہی۔
جنوری 2023 میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 40 لاکھ میٹرک ٹن تھی۔
سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے بتایاکہ جولائی تا جنوری سیمنٹ کی فروخت 5.92 فیصد بڑھی اوررواں مالی سال کے 7 ماہ سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.31 کروڑ ٹن رہی۔