کھیل
23 جنوری ، 2013

آسٹریلین اوپن: سرینا ولیمز کواپ سیٹ شکست،اینڈی مرے سیمی فائنل میں

آسٹریلین اوپن: سرینا ولیمز کواپ سیٹ شکست،اینڈی مرے سیمی فائنل میں

میلبرن…آسٹریلین اوپن ٹینس میں امریکا کی سرینا ولیمز کو ہم وطن سلون اسٹیفن سے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست ہوئی۔جبکہ برطانیہ کے اینڈی مرے بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ آسٹریلین اوپن کے ویمنز سیمی فائنل میں بلغاریہ کی وکٹوریہ آزیرنکا کا مقابلہ امریکا کی سلون اسٹیفن سے ہوگا۔سلون اسٹیفن نے سرینا ولیمز کو ہراکر سب کو حیران کردیا۔ سرینا ولیمز چھ تین ،پانچ سات اور چار چھ سے شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں دوسرے سیمی فائنل میں روس کی ماریہ شراپوا، چین کی لی لینا کا سامنا کریں گی۔ مینز کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے فرانس کے جریمی چارڈی کے خلاف اسٹریٹ میں کامیابی حاصل کی ،مرے کی جیت کا سکور چھ چار ،چھ ایک اور چھ دو ، رہا سیمی فائنل میں مرے کا مقابلہ ،روجر فیڈرر اور جو ویلفرائڈ سونگا کے درمیان کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل کے فاتح سے ہوگا ، ،دوسرے سیمی فائنل میں سربیہ کے نواک جوکووچ کا مقابلہ اسپین کے ڈیوڈ فیرر سے ہوگا۔

مزید خبریں :