Time 06 فروری ، 2024
دنیا

پاکستان کے انتخابی عمل کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، امریکا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابی عمل کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، چاہتے ہیں اس عمل میں اظہار رائےکی آزادی کا احترام ہو۔

واشنگٹن میں نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ  پاکستان کے انتخابی عمل کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

نائب  ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پر تشدد واقعات، میڈیا پر پابندی،انٹرنیٹ کی آزادی اور اظہار رائے میں رکاوٹ پر تشویش ہے، چاہتے ہیں الیکشن کے عمل میں اظہار رائےکی آزادی کا احترام ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو آزادانہ،منصفانہ انتخابات سے اپنے لیڈرز کا انتخاب کرنے کا حق ہے، خوف، تشدد یا دھمکی کے بغیر پاکستانی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات شیڈول ہیں۔

Constituency | Pakistan Election 2024 | Election Results | NA

مزید خبریں :