07 فروری ، 2024
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے۔
اداکار نے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع اپنے انسٹاگرام پر دی، انہوں نے اسٹوری پوسٹ کی جس میں لکھا کہ 'گزشتہ رات میں نے اپنا سایہ، اپنی طاقت اور اپنا سب کچھ کھو دیا'۔
اسد صدیقی نے مزید لکھا کہ 'میں نے اپنے گھر کے سب سے اہم شخص، گھر کے ستون ابو کو کھو دیا ہے'۔
اداکار نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ ان کے والد کی عمر 85 سال تھی اور ساتھ ہی اداکار نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے ان کے اہلخانہ اور مرحوم والد کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔
اسد صدیقی کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر مداح ان سے اظہارِ تعزیت کررہے ہیں۔