میئرکراچی نے عباسی شہید اسپتال بندکرنےکی خبرکی تردیدکردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے عباسی شہید اسپتال کو بند کرنےکی خبر کی تردید کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ عباسی شہید اسپتال اس وقت فعال ہے، چلڈرن وارڈ میں 100 سےزیادہ بچے زیرعلاج ہیں، این آئی سی یو اور  ایمرجنسی بھی فعال ہے۔

مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ عملے کی ڈیوٹی ضرور لگی ہے، ہم نے نہیں الیکشن کمیشن نےلگائی ہے، اتنا عملہ موجود ہےکہ اسپتال فعال رکھا جائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کو تالہ لگا کر ایک تصویر  پھیلائی گئی ہے، جن لوگوں نے یہ شرارت کی ہے ان کے خلاف کارروائی کریں گے، ڈاکٹرز  اور  پیرامیڈیکل اسٹاف کی الیکشن ڈیوٹی ضرور لگی ہے لیکن  اس کےباوجوداسپتال فعال ہے۔


مزید خبریں :