کراچی: عباسی شہید اسپتال کا عملہ الیکشن ڈیوٹی کیلئے طلب، اسپتال بند ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے عباسی شہید اسپتال کا عملہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب کرلیا گیا جس کے باعث اسپتال بند ہوگیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ایمرجنسی سمیت اسپتال کا پورا عملہ  الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب کیا گیا ہے، اسپتال کی لیبارٹری میں اس وقت ایک بھی آدمی موجود نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عباسی شہید اسپتال کے ایم ایس کو  بھی عام انتخابات کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ عباسی شہید اسپتال کراچی کا تیسرا بڑا سرکاری اسپتال ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپتال میں کوئی موجود نہیں۔

ایم ایس عباسی شہید اسپتال کا کہنا ہےکہ میرے پاس اسپتال کو مکمل طور  پر بندکرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے، صرف چند جھاڑو  دینے والے اور کم درجےکا عملہ اسپتال میں ہے۔

اسلام آباد میں سرکاری اسپتالوں کے عملےکو مکمل حاضری کی ہدایت 

دوسری جانب  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 فروری کو تمام سرکاری اسپتالوں کے عملےکو مکمل حاضری کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

 نوٹی فکیشن کے مطابق 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

نگران وفاقی وزیر صحت نے کل تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں، پیرا میڈکس اور دیگر عملے کی مکمل حاضری یقینی بنائی جائے۔

Constituency | Pakistan Election 2024 | Election Results |

مزید خبریں :