صحت و سائنس
23 جنوری ، 2013

لاہور:ڈاکٹرکی لاپر وائی،تولیہ پیٹ میں بھول گیا،دوبارہ آپریشن سے نکالا

لاہور:ڈاکٹرکی لاپر وائی،تولیہ پیٹ میں بھول گیا،دوبارہ آپریشن سے نکالا

لاہور…میو اسپتال لاہورمیں 24 سالہ خاتون کے پیٹ سے 2 تولیئے نکالنے کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا۔ جو نجی اسپتال کی گائینی ڈاکٹر بچے کی ولادت کے آپریشن کے دوران پیٹ میں بھول گئی تھی۔محکمہ صحت نے لاپروائی کی مرتکب ڈاکٹرکے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ میو اسپتال میں 24 سال کی خاتوں کے پیٹ سے 2 تولیئے نکالنے کا کامیاب آپریشن مریدکے کی رہائشی خاتون نیلم بی بی نجی اسپتال میں داخل ہوئی جہاں ڈاکٹر آپریشن کے دوران پیٹ میں تولیئے رکھ کر بھول گئی نیلم بی بی بیٹے کی ولادت کے مسلسل دو ماہ تک پیٹ کے درد میں مبتلا رہی مریضہ کے الٹراساؤنڈ سے پیٹ میں تولیئے ہونے کا انکشاف ہوا ، زچگی کے دوران پیٹ میں رہ جانیوالے تولیئے مزید کچھ روز نہ نکالے جاتے تو مریضہ کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔

مزید خبریں :