پاکستان
25 فروری ، 2012

قصور: این اے 140، ضمنی انتخاب میں ملک رشید کامیاب، غیر حتمی نتیجہ

قصور: این اے 140، ضمنی انتخاب میں ملک رشید کامیاب، غیر حتمی نتیجہ

قصور … این اے 140 قصور کے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوارملک رشید کامیاب ہوگئے ہیں۔ خواجہ آصف احمد علی کی تحریک انصاف میں شمولیت اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کے باعث خالی ہونے والی این اے 140 قصور کی نشست پر ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ملک رشیدنے 45 ہزار 974 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار عظیم الدین لکھوی نے 45 ہزار 672 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

مزید خبریں :