کاروبار
Time 09 فروری ، 2024

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 1200 پوائنٹس گر گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا  100 انڈیکس 1200 پوائنٹس کم ہوکر 62943 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1523 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 25 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 12.59 ارب روپے رہی

کراچی: مارکیٹ کیپٹلائزیشن 162 ارب روپے کم ہوکر 9198 ارب روپے رہی

مزید خبریں :