آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوا 13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے—فوٹو: فائل
کراچی میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوا 13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے—فوٹو: فائل

کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

کراچی میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوا 13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  چل رہی ہے۔