دنیا
Time 11 فروری ، 2024

یو اے ای میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں پیر کو چھٹی کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 7 میں سے 6  ریاستوں میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں پیر کو چھٹی دے دی گئی۔

متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور  راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کر دیا ہے اور  مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں پیرکو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

اماراتی حکام نے سرکاری و نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سےکام کرنےکی ہدایت کی ہے، حکام نے شہریوں کو  غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید خبریں :