25 فروری ، 2012
لندن…کرکٹ کرپشن میں ملوث فاسٹ بولرمحمدعامر نے لندن سے وطن واپسی کاسفرشروع کردیا ہے، وہ اتوارکی علی الصبح لاہورپہنچیں گے۔کرکٹ کرپشن کی وجہ سے محمدعامر کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی وپہلے انہیں FELTHAMینگ افینڈرز انسٹی ٹیوٹ میں رکھاگیابعد میں پورٹ لینڈ ینگ افینڈرزانسٹی ٹیوٹ شفٹ کردیاگیا،چھ ماہ کی سزا مکمل ہونے کے بعدمحمد عامر کو یکم فروری کو رہائی مل گئی،وطن واپسی کیلئے عامر ہیتھروایئرپورٹ پہنچے توان کے دوستوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ان کی وکیل بھی موجود تھیں ،محمدعامر اتوار کی علی الصبح لاہورپہنچیں گے،ان کے اہل خانہ کاکہناہے کہ وہ عامر کی واپسی کیلئے بہت بے چین ہیں۔