13 فروری ، 2024
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مرکز میں (ن) لیگ سابقہ اتحادی جماعتوں سے مل کر مخلوط حکومت بنائے گی۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی اور مرکز میں ہم اپنی سابقہ اتحادی جماعتوں سے مل کر مخلوط حکومت بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر 16 ماہ کامیاب حکومت کی، ہم 6 ماہ میں وعدوں کے مطابق کام ہوتے نظر آئیں گے۔