02 جنوری ، 2025
کراچی میں پولیس کی وردی پہنے ملزمان کی جانب سے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات سامنے آئی ہے۔
پولیس حکام کے مطانق واقعے کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کیا گیا ہے جس کی تفتیش اے وی سی سی کو منتقل کی گئی ہے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہےکہ 25 دسمبر کو پولیس موبائل میں سوار افراد نےگھر کے باہر سے اٹھایا، ملزمان نے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرمختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرائے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے سڑکوں پر گھما کر صبح 4 بجے مزار قائد کے قریب پھینک دیا۔
متاثرہ شہری ارسلان کا کہنا ہے کہ وہ نارتھ کراچی کارہائشی ہے اور کرنسی کا آن لائن کاروبار کرتا ہے۔