Election 2024 Election 2024

پاکستان
Time 13 فروری ، 2024

ہمیں واضح مینڈیٹ نہیں ملا جس کا افسوس ہے: مصدق ملک

سینیٹ میں الیکشن ہواتو ہم سے نشان لے لیا گیا تھا، ہمیں کہا گیا کسی اور پارٹی کو جوائن کرلیں لیکن کوئی نہیں گیا: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو
سینیٹ میں الیکشن ہواتو ہم سے نشان لے لیا گیا تھا، ہمیں کہا گیا کسی اور پارٹی کو جوائن کرلیں لیکن کوئی نہیں گیا: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہےکہ کوشش تھی کسی ایک پارٹی کو واضح مینڈیٹ ملے لیکن ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا اس بات کا افسوس ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں کسی بھی سیاسی جماعت کو واضح مینڈیٹ نہیں ملا، خواہش اور کوشش تھی کسی ایک پارٹی کو واضح مینڈیٹ ملے لیکن ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا، اس بات کا افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توقعات سے بہت کم نشستیں ملیں، سروے بتا رہے تھے  کہ 85 اور 100 کے قریب نشستیں ہوں گی، جتنے سروے ہو رہے تھے، ان میں ان کی نشستیں کم آئیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں اپنی شکست کا اعتراف کرناچاہیے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سینیٹ میں الیکشن ہواتو ہم سے نشان لے لیا گیا تھا، ہمیں کہا گیا کسی اور پارٹی کو جوائن کرلیں لیکن کوئی نہیں گیا۔


مزید خبریں :