کھیل
24 جنوری ، 2013

آسٹریلین اوپن:لینا اور وکٹوریا آزرینکا ویمنزفائنل میں پہنچ گئیں

آسٹریلین اوپن:لینا اور وکٹوریا آزرینکا ویمنزفائنل میں پہنچ گئیں

میلبرن…آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں چین کی لینا نے روس ماریہ شرپوا کو ہراکر فائنل کے کوالیفائی کرلیا ،نمبر ون سیڈ وکٹوریا آزرینکا بھی فائنل میں پہنچ گئیں ۔میلبرن کے راڈ لیور ایرینا میں کھیلے گئے خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں چین لی لینا نے نمبر دو سیڈ ماریہ شرپوا کو آوٹ کلاس کردیا ،پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا۔۔دوسرے سیٹ میں بھی شراپوا لینا کے سامنے بے بس نظر آئیں اور دو چھ سے سیٹ ہار گئیں ۔اس طرح لینا فائنل میں پہنچ گئیں جہاں ان کا مقابلہ بیلاروس کی وکٹوریہ آزرینکا سے ہوگا ۔نمبر ون سیڈ آزرینکا نے سلون اسٹیفن کے خلاف چھ ایک اور چھ چار ،سے فتح سمیٹی ۔

مزید خبریں :