13 فروری ، 2024
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی صورت میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 کے ضمنی الیکشن پر سعد رفیق کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔
لاہور کے حلقے این اے 122 میں بڑا اپ سیٹ ہوا تھا جہاں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق کو شکست ہوگئی تھی۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کامیاب ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب بنیں تو وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 کی سیٹ چھوڑ دیں گی اورپھر اس حلقے میں ضمنی الیکشن پر ن لیگ خواجہ سعد رفیق کو ٹکٹ دے گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ضمنی انتخاب میں استحکام پاکستان پارٹی اور ن لیگ مل کر الیکشن لڑیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ستحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا صوبائی نشست چھوڑنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان این اے 117 کی سیٹ پر قومی اسمبلی جائیں گے اور پی پی 149 چھوڑ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان کی نشست پی پی 149 پر شعیب صدیقی آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔