دنیا
Time 15 فروری ، 2024

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے متحدہ عرب امارات کے پہلے ہندو مندر کا افتتاح کردیا

فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے پہلے روایتی ہندو مندر کا افتتاح کردیا ، افتتاحی تقریب میں اماراتی وزیر شیخ النہیان بن مبارک النہیان بھی شریک تھے۔

مندر کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں اماراتی رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ النہیان بن مبارک نے کہا کہ نریندر مودی کا دورہ امارات دوستی، تعاون اور اعتماد کی علامت ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران ہندو مندر کے کمیونٹی ہال میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

نریندر مودی نے گنگا جمنا کا پانی، گنگا جل، مندر کی آبی گزرگاہ میں شامل کیا اور پھولوں کے ساتھ خصوصی آرتی چڑھائی۔

مندر میں خصوصی پوجا کا اہتمام کی گیا جس میں ہزاروں عقیدتمند شریک ہوئے۔

یہ مندر 18 فروری سے عوام کیلئے کھولا جائے گا، اس کی تعمیر 2018 میں شروع کی گئی تھی جس کیلئے سرخ اور گلابی پتھر بھارتی ریاست راجستھان سے اور سنگ مرمر اٹلی سے لائے گئے۔

مزید خبریں :