پاکستان
24 جنوری ، 2013

صدر زرداری سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات، اہم امور پرگفتگو

صدر زرداری سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات، اہم امور پرگفتگو

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ، افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہٴ خیال کیا۔ صدارتی ترجمان کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ایوان صدر میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ اس دوران پاک امریکا تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ، افغانستان اور خطے کی صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی بات کی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر زرداری نے امریکی سفیر کے ساتھ سی آئی اے کو پاکستان میں ڈرون حملوں کا دائرہ کار وسیع کرنے کی اجازت دینے کا معاملہ بھی اٹھایا اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :