Time 18 فروری ، 2024
پاکستان

آرپی او راولپنڈی چھٹی پر بیرون ملک چلے گئے

آرپی او راولپنڈی خرم علی 16 فروری کو ہی رخصت پر چلے گئے تھے: ترجمان۔ فوٹو فائل
آرپی او راولپنڈی خرم علی 16 فروری کو ہی رخصت پر چلے گئے تھے: ترجمان۔ فوٹو فائل

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی چھٹی پر بیرون ملک روانہ ہو گئے۔

ترجمان آر پی او راولپنڈی کے مطابق سید خرم علی 15 روز کی چھٹی پر بیرون ملک گئے ہیں، آرپی او راولپنڈی خرم علی 16 فروری کو ہی رخصت پر چلے گئے تھے۔

ترجمان خرم علی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں آرپی او کا نام شامل ہونے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، آرپی او سید خرم علی فیملی کے ہمراہ برطانیہ گئے ہیں، 2 مارچ کو واپس آئیں گے۔

آر پی او راولپنڈی کے ترجمان نے بتایا کہ خرم علی نے انتخابات سے قبل چھٹی کی درخواست دی تھی۔


مزید خبریں :