24 جنوری ، 2013
لاہور… پنجاب حکومت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو تحصیل داروں کی بھرتی کا عمل روکنے کا حکم دے دیا۔ان بھرتیوں کیلئے تحریری امتحانات پہلے ہی ہوچکے ہیں،جن کے نتائج کا اعلان چند روز میں متوقع تھا پنجاب پبلک سروس کمیشن حکام نے بتایا کہ انہوں نے بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر تحصیلدارعہدہ کی 50 آسامیوں پر بھرتی کے لئے اشتہار دیا تھا۔43 ہزار سے زائد امیدواروں نے26 دسمبر 2012 کو اس کے لئے ہونیوالے تحریری امتحان میں شرکت بھی کی،اب چند روز میں تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان متوقع تھاکہ سیکریٹری بورڈآف ریونیو پنجاب نے انہیں تاحکم ثانی ان اسامیوں پر بھرتی کا عمل روکنے کیلئے کہاہے۔