25 جنوری ، 2013
آباد…پیغمبر اسلام کے جشن ولادت پر ملک بھر میں چراغاں، ریلیاں اور نعتیہ محافل کا اہتمام اپنے زوروں پر ہے، فضائیں درود و سلام سے گونج اٹھی ہیں، ملک بھر کی مساجد اور دیگر نجی و سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، اس موقع پر مساجد میں میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔اسلام آباد، لاہور، کراچی ، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر میں آج میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے،مرکزی جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پشاور میں عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس آج بعد نماز عشاء میلاد چوک سے نکالا جائے گا ۔ فیصل آباد میں میلادالنبی کی تیاریاں کے سلسلے میں مختلف مقامات پر ریلیاں اور جلوس کی تیاریاں جاری ہیں۔ملتان میں گزشتہ روز بعد نماز مغرب مرکزی جلوس شاہ رکن عالم سے شروع ہوا جس کی قیادت محمد یوسف نقشبندی نے کی۔میلادالبنی کے سلسلہ میں محافل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔لاہور میں ہم عمارتیں،مارکیٹیں گلی ا ور محلے رنگ برنگی برقی قمقموں سے جگمگا رہی ہیں۔کراچی میں بھی مختلف عمارتوں اور شاہراہوں کو برقی قمقموں کو سجایا گیا ہے اور متعدد مقامات پر محافل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ان عمارتوں میں پارلیمنٹ ہاوٴس،سپریم کورٹ،ایوان صدر،وزیر اعظم ہاوٴس سمیت دیگر عمارتیں شامل ہیں۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی عیدمیلاد النبی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، مساجد اور گلی محلوں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے خوبصورتی سے سجادیا گیا ہے ۔