’باربی‘ سے متاثر ہوکر ’پنک بریانی‘ بنانیوالی بھارتی شیف پر سخت تنقید، ویڈیو وائرل

کچھ کھانے آپ کے دل کے اتنے قریب ہوتے ہیں کہ ان کی تضحیک برداشت نہیں ہوتی یا یوں کہہ لیجیے کہ کچھ کھانوں کے معاملہ میں مذاق نہیں ہوتا۔

بالکل اسی طرح بھارتی خاتون شیف کی انوکھے انداز میں بریانی بنانے کے طریقے نے  انٹرنیٹ صارفین کو غصہ دلا دیا۔

بھارتی شیف حنا کوثر  کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ' پنک بریانی' بنانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

ہالی ووڈ فلم 'باربی' سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی اس 'پنک بریانی' کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہے جس میں بریانی کے چاول سے لے کر مصالحے اور دیگر تمام اجزاء کو پنک رنگ سے تیارا کیا جارہا ہے ۔

بھارتی شیف حنا نے فخر کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی ‘پنک بریانی' کی ویڈیوز شیئر کیں جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ‘اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ یہ کیا ہے تو یہ باربی بریانی کا رائتہ ہے، اگر یہ باربی بریانی ہے تو رائتہ بھی باربی ہونا چاہیے، کیا ایسا نہیں ہونا چاہیے؟

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بہت سے لوگو ں نے جہاں حنا کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی، وہیں دوسروں جانب کھانے کے شوقین لوگوں نے بریانی کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک نسٹاگرام صارف نے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لکھا کہ 'بریابی، ہم شرمندہ ہیں'، جب کہ ایک صارف نے مشورہ دیا کہ 'اگلی بار باربی نہاری اور باربی کلچے بھی بنائیے گا'۔

مزید خبریں :