Time 20 فروری ، 2024
کاروبار

ایف بی آر نے 7 ماہ کے دوران 5150 ارب روپے ٹیکس جمع کرلیا

ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 30فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا— فوٹو:فائل
ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 30فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا— فوٹو:فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی 2023 سے 15 فروری 2024 کے دوران 5150 ارب روپےٹیکس جمع کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 30فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا۔

ایف بی آر کا کہنا تھاکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ٹیکس وصولی 3973 ارب روپے رہی تھی۔

ایف بی آر کے مطابق دسمبر 2023 میں سب سے زیادہ 985 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس کی مد میں 40 فیصد اور سیلز ٹیکس میں 19 فیصد گروتھ رہی، کسٹمز ڈیوٹی میں 14 فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 61 فیصد گروتھ ریکارڈ کی گئی۔