چڑیا گھر کے مگر مچھ کے پیٹ سے 70 سکے نکال لیے گئے

مگرمچھ کے پیٹ میں سکے چڑیا گھر میں آنے والے سیاحوں کی وجہ سے آئے ہیں جو مگرمچھ کے تالاب میں اپنی منت مرادوں کیلئے سکے ڈالتے ہیں۔: ویٹرنری ڈاکٹر/ فوٹو چڑیا گھر انتظامیہ
مگرمچھ کے پیٹ میں سکے چڑیا گھر میں آنے والے سیاحوں کی وجہ سے آئے ہیں جو مگرمچھ کے تالاب میں اپنی منت مرادوں کیلئے سکے ڈالتے ہیں۔: ویٹرنری ڈاکٹر/ فوٹو چڑیا گھر انتظامیہ

امریکا کے چڑیا گھر میں موجود مگر مچھ کے پیٹ سے 70 سکے نکال لیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیر غور واقعہ  امریکی ریاست نیبراسکا کے شہر اوماہا میں قائم ہنری ڈورلی چڑیا گھر میں تھیبوڈاکس نامی 36 سالہ مگر مچھ کے روٹین چیک اپ کے دوران پیش آیا۔

بتایا جارہا ہے کہ مگر مچھ کا روٹین چیک اپ  دھات کا پتہ لگانے والی مشین سے کیا جارہا تھا  تاہم سکوں کا پتہ چلنے پر مگر مچھ کی جان بچانے کی خاطر فوری ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر کے جانوروں کے ڈاکٹروں  نے مگر مچھ کو بے ہوش کرنے کے بعد  اس کے پیٹ میں کیمرہ  ڈال کر سرجری کی جس کی مدد سے 70 سکوں کو کامیابی سے مگر مچھ کے پیٹ سے نکال لیا گیا۔

مگر مچھ کے پیٹ میں سکے کیسے گئے؟

ویٹرنری   ڈاکٹر کرسٹینا پلگ  نے خیال ظاہر کیا کہ  ایسا لگتا ہے کہ مگرمچھ کے پیٹ میں سکے چڑیا گھر میں آنے والے سیاحوں کی وجہ سے آئے جو مگرمچھ کے تالاب میں اپنی منت مرادوں کیلئے سکے ڈالتے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد سے چڑیا گھر انتظامیہ نے سیاحوں کو جانورں کے تالاب میں سکے ڈالنے سے  سختی سے منع کردیا ہے۔

مزید خبریں :