Time 22 فروری ، 2024
کھیل

ٹائٹل کا دفاع کرنا بڑی ذمہ داری ہے: جارج لینڈے

ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لگاتار تین میچوں میں شکست ہوگئی لیکن پر امید ہیں کہ کم بیک کریں گے: میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال— فوٹو: اسکرین گریب
ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لگاتار تین میچوں میں شکست ہوگئی لیکن پر امید ہیں کہ کم بیک کریں گے: میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال— فوٹو: اسکرین گریب

لاہور قلندرز کے اسپنرجارج لنڈے نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ٹائٹل کا دفاع کرنا بڑی ذمہ داری ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جارج لنڈے نے کہا کہ لگاتار تین میچوں میں شکست ہوگئی لیکن پر امید ہیں کہ کم بیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رضوان کے بعد افتخار نے بہت عمدہ اننگز کھیلی، راشد خان ورلڈ کلاس بولر ہیں ان کی کمی تو ہوتی ہے۔

جارج لنڈے نے کہا کہ پچ کی کنڈیشن معلوم نہ ہونے سے زیادہ فرق نہیں پڑا، میں پوری کوشش کروں گا کہ ٹیم کو اگلے میچز جتوانے میں اہم کردار ادا کروں۔

 پی ایس ایل کے دوران گراؤنڈ کی رونقوں میں اضافہ کرنے والے کراؤڈ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہ ملتان کے شائقین بہت پرجوش ہیں۔

خیال رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کا 167 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

کپتان محمد رضوان 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد نے 11 گیندوں پر 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

مزید خبریں :